شب برات ، رمضان میں معقول انتظامات کئے جائیں گے

   

شادنگر میں مسلم نوجوانوں کے وفد کو میونسپل کمشنر کا تیقن
شادنگر 22 / فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر کے مسلم اقلیتی نوجوانوں نے شب برات اور آئندہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ضمن میں شادنگر بلدیہ کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی۔ مقامی اقلیتی نوجوانوں نے شادنگر مونسپل کمشنر سے کی گئی تحریری نمائندگی میں بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مساجد ، قبرستانوں کے پاس صاف صفائی کے انتظامات، اسٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کی بہترین اور بروقت سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ جاریہ ماہ بروز اتوار 25 فبروری ، شب برات، کو شادنگر شہر میں واقع تمام مساجد ، قبرستانوں میں صفائی کے کام اور اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ پینے کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کریں۔ میونسپل حکام ان کاموں پر اپنی خصوصی توجہ کریں۔ آئندہ ماہ سے رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے، اس لیے میونسپل کمشنر سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسراں کو ہدایت دیں کہ وہ افطار کے فوری بعد شام 7 بجے مساجد کے پاس جمع شدہ کچرے کو وہاں سے فوری منتقل کریں۔ مبین خان کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد نے شادنگر بلدیہ کمشنر سے تحریری نمائندگی کی۔ شادنگر بلدیہ کمشنر نے وفد کو تیقن دیا کہ شب برات اور ائندہ ماہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر بلدیہ کی جانب سے معقول انتظامات کئے جائیں گے۔