شب برات میں قبرستان نہ جانے ‘ علما کی اپیل

   

نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ مسلم علما و اسکالرس نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شب براء ت کے موقع پر قبرستان جانے سے گریز کریں۔ گھروں میں رہتے ہوئے بھی مرحومین کیلئے دعائیں کی جاسکتی ہیں۔ شب برات کے موقع پر مسلمان قبرستان جا کر اپنے مرحومین کی قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں۔ یہ اپیل مسلم علما کی جانب سے کی گئی جن میں مولانا توقیر رضا خان صدر مسلم اتحاد پریشد ‘ مولانا سید محمود مدنی جنرل سکریٹری جمیعۃ العلما ہند ‘ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ازہری صدر نشین دہلی اقلیتی کمیشن اور مولانا مفتی محمد مکرم شاہی امام فتح پوری مسجد کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔ ان علماء نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شب برات کے موقع پر بھی سماجی دوریوں کو برقرار رکھیں اور تمام احتیاط ملحوظ خاطر رکھی جائے ۔ علماء نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ شب برات کے موقع پر بھی گھروں ہی میں رہیں۔