شدت پسندی کی مخالفت میں برلن میں مسلمانوں کی ریلی

   

برلن: جرمنی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم ’سینٹرل کونسل فار مسلمز‘ نے جمعہ 6 نومبر کو برلن میں آسٹریا کے سفارتخانے کے سامنے ایک پر امن ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ویانا اور فرانس کے شہر نیس میں مسلم شدت پسندوں کی جانب سے دہشت گرادنہ حملوں کے تناظر میں اس امن ریلی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دہشت گردی کی مخالفت کرنا ہے۔ ریلی مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے شروع ہو رہی ہے۔ اس میں بین المذاہب دعائیہ تقریب کا بھی ایک پروگرام ہے۔ مسلم رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اس ریلی میں مسیحی برادری کی بھی اہم مذہبی شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔