نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کی محکمہ صحت کے عہدیداران کو ہدایت
نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے محکمہ ہیلت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ گرمی کی تپش سے محفوظ رہنے کے لئے عوام میں ORS کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک گرام پنچایت اور بلدیات میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی بھی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ عوامی مقامات اور چوراہوں پر آبدار خانے قائم کرنے کے لئے رضاکار تنظیموں سے رابطہ قائم کریں۔ مواضعات میں مویشیوں کے لئے پینے کے پانی کا اہتمام کریں۔ پانی کی منتقلی کے لئے گرام پنچایت اپنے ٹراکٹروں کو استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مشن بھگیرتا کے عہدیداروں کو بھی توجہ دلائی۔ پانی کی سربراہی میں خلل پیدا نہ ہو اور بلا کسی رکاوٹ کے پانی روزانہ کی بنیاد پر سربراہ کیا جائے۔ انہوںنے ضلع ہاسپٹل میں خصوصی وارڈس قائم کرنے اور لو لگنے کے واقعات میں یہ وارڈ چوبیس گھنٹے کام کرے۔ انہوں نے شدید دھوپ سے بچنے کے لئے عوام کو چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھوپ کا زیادہ تر اثر چھوٹے بچوں اور حاملہ عورتوں پر ہوتا ہے ایسی صورت میں آنگن واڑی ٹیچر آنگن واڑی مراکز میں ہمیشہ ORS پیاکٹس دستیاب کریں۔ آنگن واڑی ٹیچرس ہیلت ورکرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو لو لگنے کی صورت میں کیا علاج کرنا چاہئے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 بجے تا دوپہر 3 بجے گھروں سے بنا کسی ضرورت باہر نہ نکلیں۔ بالخصوص عمر دراز احباب احتیاط کریں۔