ریاض : طریف میں اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے آنسو منجمد ہونے کے منظر پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین حیرت زدہ ہیں کہ آخر سردی کتنی شدید ہے کہ اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے ہوئے آنسو تک ٹھٹھر گئے۔العربیہ چینل کے مطابق صارفین نے اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو کے جم جانے کا منظر دیکھ کر نہ صرف یہ کہ حیرانی کا اظہار کیا ہے بلکہ بہت سارے صارفین اس منظر کو ناقابل یقین کہہ رہے ہیں۔ طریف میں سردی نقطہ انجماد سے 5 ڈگری نیچے ہے۔ شدید سردی کے باعث اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بہنے کے بجائے جم رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کی اصل وجہ یہی ہے۔ دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض اور قصیم کے باشندوں کو تنبیہ کی ہیکہ وہ جمعہ اور ہفتہ کو سیر سپاٹے کیلئے جنگلات کا رخ نہ کریں۔