واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے تحفظ ماحول کی ضرورت اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی وکالت کی ہے۔ جوبائیڈن کے مطابق گزشتہ برس شدید موسمیاتی واقعات کی وجہ سے امریکہ کو 99 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔ کیلیفورنیا میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے خبردار کیا کہ رواں برس بدقسمتی سے یہ نقصان اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تحفظ ماحول کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔