حیدرآباد۔ /6 مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے وقت جب دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے حیدرآباد اور اطراف آج شام طوفانی ہواؤں کے ساتھ کچھ دیر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور بالخصوص شدید گرمی سے بے حال روزہ داروں نے راحت کی سانس لی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں آئندہ چند دن گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب تمام کاروبار بند ہیں نتیجتاً بچے ،بڑے اور نوجوان عملاً گھر میں قید ہونے کی وجہ شدید لو سے محفوظ ہیں۔