سنبھل ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شرابی باپ نے اپنی 70 سالہ لڑکی کو گولی مارکر ہلاک کیا ۔ لڑکی نے باپ کو شراب پینے سے روکنے کی کوشش کی تھی ۔ اترپردیش کے ضلع سنبھل میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے کہا کہ باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اقبالی جرم بھی کرلیا ہے ۔ 52 سالہ نم سنگھ جو ضلع سنبھل کے موضع باندرائی کا رہنے والا ہے مبینہ طور پر اپنی بیٹی نیتاشا کو قریب سے گولی ماردی ۔ لڑکی کو زخمی حالت میں دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ نعش کو آٹوپسی کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گولی کی آواز سن کر پڑوسی وہاں پہونچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ نم سنگھ کی بیوی نے 15 سال قبل خودکشی کی تھی ۔ بیوی کے موت کے بعد سے نم سنگھ کثرت سے شراب پینے لگا ۔