شراب کی عدم دستیابی پر دل برداشتہ شرابی کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /29 مارچ (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران شراب نہ ملنے کے نتیجہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے بموجب 32 سالہ یو سینو شراب نہ ملنے کے نتیجہ میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اوراس نے اپنی بیوی کو موٹر سائیکل پر آئی ڈی اے بالانگر لے جانے کیلئے کہا ۔ سفر کے دوران اس نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاکر غائب ہوگیا اور بالانگر کے ایک علاقہ میں پھانسی لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سینو عادی شرابی تھا اور لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں تمام شراب کا دوکانات بند رہنے اور شراب نوشی نہ کرنے پر وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے خودکشی کرلیا ۔ متوفی کے افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ شراب بند ہونے کے نتیجہ میں وہ عجیب و غریب حرکتیں کررہا تھا اور آج اُس نے خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔