حیدرآباد ۔ /7 مئی (سیاست نیوز) شراب کی فروخت کے شروع ہوتے ہی حالت نشہ میں افراد کی جانب سے مارپیٹ اور ہنگامہ آرائی کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں ایک شرابی نے کمسن لڑکے پر اچانک حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ کمسن بچے کو اُس وقت شرابی نے نشانہ بنایا جب وہ برسرعام شراب نوشی کررہا تھا ۔ اس واقعہ میں کمسن کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہاں پر موجود دبیر پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹبل مجیب الدین اور دیگر پولیس عملہ نے کمسن کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا اور شرابی کو حراست میں لے لیا ۔