شراکت داری ہی سے ترقی ممکن ہے

   

سوشیل لیڈر شپ سمٹ سے ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی ، مشن ڈائرکٹر ایم ای پی ایم اے ۔ تلنگانہ نے کہا کہ ترقی شراکت داری ہی سے ممکن ہے ۔ حکومت بنگارو تلنگانہ کے ویژن کی سمت میں کام کررہی ہے ۔ آج حیدرآباد میں سوشیل لیڈر شپ کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے WOW پراجکٹ کے بارے میں تذکرہ کیا اور کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد اس پراجکٹ کے کاموں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ پچاس ہزار سیلف ہیلپ گروپس ہیں اور 5 ہزار ایریا فیڈریشنس یہ گروپس ایک ساتھ ہو کر ریاست میں خواتین کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔مسٹر این کے رنگناتھ ، ایریا منیجنگ ڈائرکٹر ، گرنڈفوس ۔ انڈو ریجن نے ان کے کلیدی خطاب میں پانی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پانی کو موثر انداز میں استعمال کرنے پر زور دیا ۔ اور کہا کہ پانی کے معاملہ میں ہم کو طویل مدتی ، وسط مدتی اور مختصر مدتی پلانس بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسز ہری چندنا ، زونل کمشنر ، ویسٹ زون ، جی ایچ ایم سی نے کہا کہ حیدرآباد جھیلوں کے شہر سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ہریتا ہارم میں سرگرم حصہ لینے پر سی آئی آئی کی ستائش