شرجیل کو پانچ روزہ پولیس تحویل میں بھیجا گیا

   

نئی دہلی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے شرجیل امام کو آج پانچ روز کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ، ان کے وکیل نے یہ بات بتائی۔ غداری کے الزامات پر گرفتار شرجیل کو چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پرشوتم پاٹھک کی قیامگاہ پر شام میں سخت سیکوریٹی کے درمیان پیش کیا گیا۔ اس کیس میں ایڈوکیٹ مشیکا سنگھ جے این یو ریسرچ اسکالر کی پیروی کررہی ہے۔