شرجیل کی ضمانت عرضی پر استغاثہ کو نوٹس

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام کی قومی دارالحکومت میں 2019 کے تشدد کے سلسلہ میں درج غداری کیس میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر آج نوٹس جاری کی ہے۔ جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمانت عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ معاملہ پر اگلی سماعت 11 فبروری 2022 کو ہوگی۔