مسلمانوں سے استفادہ کی خواہش، سدی پیٹ میں شرعی کونسلنگ اسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس
سدی پیٹ ۔ شرعی مسلم کونسلنگ اسوسی ایشن سدی پیٹ کا سالانہ اجلاس مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن قادرپور ہ سدی بیٹ میں منعقد ہوا جلسہ کی صدارت غوث پاشاہ صدر کمیٹی ہذا نے نظامت قاری مجاہد صدیقی نے کی جلسہ کا آغاز حافظ عباد اللہ متعلم مدرسہ ہذا کے تلاوت قرآن سے ہوا اور ہدیہ نعت مولانا عبد الرا زق نے پیش کیا الحاج محمد عبد القادر سابق ریاستی رکن حج کمیٹی و ملت اسلامیہ ویلفئیر سوسائٹی صدر سدی پیٹ، حافظ محمد امجد ،قاضی محمد علیم الدین ،جنرل سیکریٹری محمد مولانا ،صدر کمیٹی ہذا محمد غوث پاشا ،نائب صدر کمیٹی ہذا محمد فخر الدین ،مفتی محمد مسعود عالم و دیگر حضرات نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس شرعی کونسلنگ میں میاں بیوی کے جھگڑے ، وراثت کے مسائل ، اور حقوق والدین ۔نیز اس طرح کے تمام مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا جاتا ہے ، اس کمیٹی کے بارے میں کہا کہ ہم سوئی دھاگہ کا کام کرتے ہیں قینچی کا نہیں، ہمارا کام جوڑنے کا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب تک 99 فیصد مقدمات کے فیصلے صادر ہوئے اس اسوسی ایشن کا قیام 16جولائی 2017 میں عمل میں آیا اور اس مدت میں تقریباً 267 مقدمات حل کیے گئے اس اثنا میں میاں بیوی کے رضا مندی سے صرف 13 خلع انجام پائے۔ اس کمیٹی کی خدمات قابل تعریف ہے کمیٹی بغیر کسی دنیوی فائدہ کے خدمات انجام دے رہی ہے اور ایک بہترین مثالی کام کر رہی ہے۔ کمیٹی کے ذریعہ شہر سدی پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے حضرات بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت مند حضرات کو چاہیے کہ اس کمیٹی سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر محمد ارشاد ، حافظ حیدر،الحاج یوسف علی،امیر جماعت مد شفیع ،ڈاکٹر سعد اللہ،کلیم الرحمان ،الحاج محمد نظیرالدین،الحاج غلام رسول تاجر فروٹ ،علیم الد ین،امجد خان،علیم الدین سجو،نصیر الدین، و دیگر معزز شہریان نے شرکت کی۔ بعد ازاں شرعی مسلم کونسلنگ اسوسی ایشن کی جانب سے رکن کمیٹی ہذا محمد فخر الدین مدرس کو سبکدوشی ہونے پر گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔