شروتی حسن چنئی کی شکست پر روپڑیں

   

چنئی :آئی پی ایل 2025 کے 43 ویں میچ میں 5 بارکی چمپئن چنئی سوپرکنگز (سی ایس کے) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) آمنے سامنے تھے۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپاک) میں کھیلا گیا جہاں اداکارہ شروتی ہاسن بھی میچ دیکھنے پہنچیں۔ شروتی نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر جاری کیں، جس میں وہ چنئی ٹیم اورمہندر سنگھ دھونی کی حمایت کرتی نظرآرہی تھی۔ تاہم، یہ میچ ان کے لیے اچھا نہیں تھا کیونکہ چنئی کو حیدرآباد کے خلاف کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اپنی پسندیدہ ٹیم کو ہارتے دیکھ کر شروتی اتنی جذباتی ہوگئیں کہ اسٹیڈیم میں ہی رونے لگیں۔ دھونی بھی اس میچ میں اپنا جادو نہیں دکھا سکے جس سے شروتی کو کچھ خاص خوشی نہیںمل سکی ۔چنئی سوپرکنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ کی شروتی ہاسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ بہت جذباتی نظر آرہی ہیں اور اپنے آنسو پونچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اپنی پسندیدہ ٹیم کو ہارتے دیکھ کر وہ دل شکستہ اور مایوس ہوگئیں۔