چندی گڑھ : بی جے پی ایم پی اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ جہاں بی جے پی ہائی کمان نے کنگنا کو کسانوں کی تحریک سے متعلق ان کے بیان پر خبردار کیا ہے وہیں اپوزیشن جماعتوں نے کنگنا کو ان کے بیان پر نشانہ بنایا ہے۔ اب دریں اثنا، شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے منگل کو کنگنا کی آنے والی فلم ایمرجنسی کے بنانے والوں کو سکھوں کے کردار اور تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے الزام میں قانونی نوٹس بھیجا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ بنیاد پرست سکھ مبلغ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا اور سکھ برادری کے کسی دوسرے شخص نے کبھی خالصتان کا مطالبہ نہیں کیا۔ یہ فلم سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔