نئی دہلی : سکھوں کے نویں گورو شری گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں ‘پرکاش پرو’ کے موقع پر ہفتہ کے روز یہاں یادگاری سکہ جاری کیا گیا۔ شرومنی اکالی دل دہلی (ایس اے ڈی ڈی) کی جانب سے چنمیانند مشن آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں رکنِ پارلیمنٹ سکھدیو سنگھ ڈھنڈیسا ، صنعتکار ڈاکٹر راجندر سنگھ چڈھا ، ایس اے ڈی ڈی کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا ، جنرل سکریٹری ہرویندر سنگھ سرنا ، معروف ایڈووکیٹ کے ٹی ایس تلسی اور دیگر شخصیات کی موجود گی میں شری گورو تیغ بہادر جی اور گوردوارہ شیش گنج صاحب کی تصویر پر مشتمل ایک یادگاری سکہ جاری کیا گیا۔