ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل، برج تعمیر کرنے کا مقامی عوام کا حکومت سے مطالبہ
حیدرآباد۔ 17 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریاست میں گزشتہ دو دن سے موسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں نالے بہہ رہے ہیں اور عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ سیلاب میں پھنس جانے والی خاتون کو بچانے کیلئے اس کے شوہر نے دلیرانہ مظاہرہ کیا ہے اور سیلاب کے پانی کی پرواہ کئے بغیر پانی سے اپنی شریک حیات کو بچایا ہے جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے گڈور ایجنسی علاقہ میں واقع میٹو واگو میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی اس خاتون کے شوہر نے اپنی شریک حیات کو بچانے کیلئے سیلاب کی پرواہ کئے بغیر دلیرانہ مظاہرہ کیا اور اسی کی مدد سے اپنی شریک حیات کو کنارے پر پہنچایا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے ، ہمیشہ سیلاب آجاتا ہے اور عوام مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں ، عوام نے پانی کے اس مسئلہ سے نجات دلانے کیلئے حکومت سے دوراواری پالم میں برج تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ N
