ممبئی ، 19 جون (یو این آئی) گزشتہ ہفتے احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے شریک پائلٹ فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کی لاش جمعرات کی صبح ممبئی میں ان کے گھر پہنچائی گئی۔ ایک اہلکار کے مطابق، شریک پائلٹ کے باقیات کو لے جانے والا تابوت ایک پرواز کے ذریعے ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچا اور پھر اسے ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ۔ بعد میں ان کے گھر والے گورے گاؤں (مغربی) میں رام مندر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر لے گئے ۔کلائیو کنڈر کی آخری رسومات سیوری عیسائی قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔کنڈر ممبئی میں اپنے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہتے تھے ۔ لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-171، جس میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے ، 12 جون کو احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ طیارے میں سوار ایک کے علاوہ تمام 29 افراد اور زمین پر موجود لوگ ہلاک ہو گئے جب طیارہ میڈیکل کمپلیکس سے ٹکرا گیا ۔ ممبئی کے پوائی علاقے کے رہنے والے کیپٹن سبھروال کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئی تھیں۔