شعبہ توانائی میں ہند۔ نیپال شراکت داری میں اضافہ

,

   

دوونوں وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح کا اجلاس
نئی دہلی: ہندوستان اور نیپال نے آج ہائیڈرو پاور سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ کئی ترقیاتی شراکتی معاہدوں پر دستخط کئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان آج یہاں وفود کی سطح کی دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے لیے گئے ۔ نیپال نے بین الاقوامی شمسی اتحاد ( آئی ایس اے ) میں باضابطہ طور پر داخلے کی دستاویز پردستخط کئے ۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کی دوستی، ہمارے لوگوں کے باہمی تعلقات، ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ ہماری تہذیب، ہماری ثقافت، ہمارے تبادلے کے دھاگے قدیم زمانے سے جڑے ہوئے ہیں۔ زمانہ قدیم سے ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غم کے ساتھی رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریل لائن کا بھی احیا کیا گیا۔