کراچی ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور سابق کپتان وسیم اختر کا مذاق اْڑانا مہنگا پڑگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے دونوں کرکٹرز کی حال ہی میں انداز بدلے تصویریں شائع کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ نے میرے دوستوں کی کیا حالت بنا دی ہے۔ شعیب اختر کی اس تحریر پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مذاق کرنے کا ایک غلط طریقہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔اس پوسٹ کے جواب میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شعیب اختر کی بھی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ پر ردعمل، شعیب اخترآپ بتائیں کہ آپ کے پاس کیا بہانہ ہے؟ شنیرا کی پوسٹ پر لکھے گئے ہیش ٹیگز سے صارفین خْوب محظوظ ہورہے ہیں، مداح ان کے زبردست وار کی ستائش کرہی رہے تھے کہ شعیب اختر نے بھی تبصرہ کرکے اپنا ردعمل دے دیا۔