شعیب بشیرمیزبان کوہلی اور گل کو پریشان کریں گے : مونٹی

   

لندن۔ جہاں تجربہ کار جیک لیچ ہندوستان کے خلاف انگلینڈ کے اسپنرس کی قیادت کریں گے، وہیں 20 سالہ غیر معروف آف اسپنر شعیب بشیر پر تمام تر توجہ ہوگی کیونکہ سابق انگلش اپسنر مونٹی پنیسرنے کہا ہے نوجوان بولر ہندوستانی ماسٹر کوہلی اور گل کو پریشان کرسکتے ہیں ہیں ۔ مونٹی جو کہ 2012 کے فاتح انگلینڈ اسکواڈ کا حصہ تھے اور مہمانوں کے حق میں سیریز لہرکو موڑنے کے لیے انگلینڈ کے اہم اسپنرزثابت ہوئے تھے ۔ شہرحیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 25 جنوری کوکرکٹ کے دو بڑے ممالک ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکا آغازہورہا ہے۔2021 میں جب دونوں ٹیمیں ٹکرائیں تو ہندوستان 3-1سے کامیاب رہا تھا۔ اس مرتبہ غیر معروف اسپنرز ٹام ہارٹلے اور بشیرکو ہندوستان کے پانچ میچوںکے ٹسٹ دورے کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بشیر نے جون میں 19 سال کی عمر میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا ہے۔ وہ سمرسیٹ کے لیے پہلے دن بغیر وکٹ کے تھے لیکن گیند پر ان کے کنٹرول اور مزاج نے تماشائیوں کو متاثرکیا۔ اس کے بعد کی کارکردگی، جیسے چھ فرسٹ کلاس گیمز میں10 وکٹیں لینے، نے بشیر کو انگلینڈ لائنز کے متحدہ عرب امارات میں حالیہ تربیتی کیمپ میں بلایا، جہاں ہارٹلی بھی شامل تھے۔ بشیر نے گزشتہ سیزن میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ مونٹی پنیسر 2012 کے فاتح انگلینڈ اسکواڈ کی ایک اہم شخصیت رہے انہوں نے بیشر سے کافی امید وابستہ کی ہیں۔ شعیب بشیر ایک 20 سالہ غیر غیرمعروف آف اسپنر ہیں۔ پنیسر کا خیال ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں بشیر کا نوجوان اور متنوع تجربہ ہندوستانی لیجنڈز خاص طور پر ویرات کوہلی اور شبھمن گل کے لیے پریشان کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر اس سیریز میں توجہ کا مرکز ہوں اور وہ یقیناً ہندوستانی بولروں کیلئے پریشانی کھڑی کریں گے ۔
خواجہ باؤنسر سے زخمی ہوگئے
ایڈیلیڈ ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں ٹسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف ایک رن کی ضرورت تھی، اس دوران ویسٹ انڈیز کے نوجوان بولر شمر جوزف نے بولنگ کی تو عثمان خواجہ شاٹ نہ کھیل سکے اور گیند ان کے جبڑے پر جاکر لگی، جس کے بعد منہ سے خون بہنے لگا۔ چہرے پر باؤنسر لگنے کے بعد خواجہ کوطبی امداد دی گئی، برسبین ٹسٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔