پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ کی ویڈیو کانفرنس کے موقع پر کلکٹر نارائن پیٹ کا اظہار خیال
نارائن پیٹ ۔ مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ نے ضلع کلکٹرس کی ویڈیو کانفرنس میں کلکٹرس کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں کہ اس مہینہ کی 23 تاریخ سے ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو بہترین اور پرامن طریقہ سے منعقد کئے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کلکٹرس کو ہر امتحانی مرکز میں سوالیہ پرچہ کھلے کمرے میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے کھولے جائیں۔ سوالیہ پرچوں کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کیا جانے اور سخت سے سخت سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ کسی بھی طالب علم اور نگران کار کو وقت سے پہلے امتحان ہالوں میں جانے سے روکا جائے۔ ہر امتحان ہلال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع بھر میں 38 امتحانی مراکز ہیں اور 8099 طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرکز میں اے این ہوتا ہے۔ فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں سختی سے امتحانی مراکز میں امتحانات کو شفافیت کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلونے کہا کہ امتحانات 9:30 بجے تا دوپہر 12.45 تک منعقد ہوں گے اور ضلع میں امتحانی مرکز کے قریب دفعہ 144 نافذ رہے گا اور پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ایجوکیشن کمشنر دیوسینا، اڈیشنل کلکٹر چندرا ریڈی، ایڈیشنل کلکٹر ریونیو شریمتی پدمجا رانی، ڈی ای او مسٹر لیاقت علی، آر ٹی او مسٹر ویرا سوامی، ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رام موہن، ڈسٹرکٹ ٹریضرری آفیسر مسٹر یادگیری، ڈی ای ای محکمہ آر اینڈ بی، ڈی پی او مسٹر مرلی، ضلع بی سی ویلفیر آفیسر مسٹر کرشنیا، محکمہ برقی ڈی ای، مسٹر سنجیو ریڈی، ڈپو مینجر آر ٹی سی، چندرا راؤ، میونسپل کمشنر سویتا و دیگر موجود تھے۔