شفالی ورما کے مظاہروں سے سمرتی خوش

   

ملبورن ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ اوپنر سمرتی مندنا جوکہ ہندوستانی ٹیم کی اہم اور کلیدی کھلاڑی تصور کی جاتی ہیں لیکن آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نوجوان کھلاڑی شفالی ورما نے تاحال اپنی تیز رفتار بیٹنگ سے تمام تر توجہہ حاصل کرلی ہے لیکن اس کے باوجود مندنا نوجوان کھلاڑی کے مظاہرے سے خوش ہیں۔ 23 سالہ مندنا گزشتہ دو تین برسوں سے ہندوستانی ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیںتاہم شفالی ورما تیزی کے ساتھ اپنی اہمیت کو ثابت کررہی ہیں۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے مندنا نے کہاکہ میں نے گزشتہ دو تین برسوں کے دوران پاور پلے میں کافی رنز اسکور کئے ہیں۔