شلپا شیٹی کا غلطی کا اعتراف

   

ممبئی ۔ شلپاشیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے تنازعہ کے ضمن میں اپنی غلطی کا بھی اعتراف کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بالی ووڈ کی فٹ اداکارہ نے غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری میں 46 سالہ شلپا شیٹی نے ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ہماری زندگی یہاں وہاں کچھ غلطیاں کئے بغیر دلچسپ نہیں بنا سکتے لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ خطرناک غلطیاں نہیں ہوسکتیں جب تک کہ ہم اس سے دوسروں کو تکلیف دیں۔ شلپا شیٹی کے بموجب وہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی بھی ہیں۔