شلپا کلاویدیکا میں سیکوریٹی چیک کے دوران ایس بی عہدیدار کی موت

   

حیدرآباد : /18 مئی (سیاست نیوز) مرکزی انٹلیجنس ایجنسی (انٹلیجنس بیورو) کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر مادھاپور شلپاکلا ویدیکا میں سیکوریٹی چیک کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے بعد فوت ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 51 سالہ کمار امریش جو انٹلیجنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تھے اور آئندہ دنوں شلپاکلا ویدیکا میں منعقد ہونے والے نائب صدرجمہوریہ کے پروگرام کے پیش نظر سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تھے اور آڈیٹوریم کی تصویر کشی کرنے کے دوران اتفاقی طور پر پھسلنے کے نتیجہ میں وہ گرپڑے ۔ اس حادثہ میں ان کے سر پر گہرا زخم آیا اور مقامی پولیس نے انہیں فوری خانگی دواخانے منتقل کیا ۔ آج رات 8 بجے وہاں کے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس مادھاپور نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمار امریش کا تعلق بہار سے ہے اور وہ مرکزی انٹلیجنس ایجنسی آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تھے اور وہ جوبلی ہلز میں واقع آئی بی کوارٹرس میں مقیم تھے ۔ ب