‘شمال مشرق میں ترقیاتی کاموں سے حالات بہتر : وزیرخارجہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جموں و کشمیر اور شمال مشرقی علاقے کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال شمال مشرقی علاقے بڑی حد تک پرسکون ہے ۔ جے شنکر نے یہاں امریکی تھنک ٹینک‘سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز’ میں اپنی تقریر کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا‘‘ ہندوستان اپنے شمال مشرقی علاقے میں بھی بہت ہی مشکل حالات سے نمٹا ہے اور آج اگر آپ اس علاقے کو دیکھیں گے تو پائیں گے کہ یہ بڑی حد تک پرسکون ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی علاقے میں لوگ ‘فائدہ مند ذریعہ معاش’ میں مصروف ہیں اور وہ سیکورٹی فورسز پر پتھر نہیں پھینک رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا‘‘شمال مشرقی علاقے میں ترقی کارڈ واقعی کام کر گیا ہے ’’۔