شمال مشرقی شام میں ترک افواج کی جنگ بندی خلاف ورزی کا الزام

   

Ferty9 Clinic

بیروت 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی کرد افواج نے کہا ہے کہ ترکی جانب سے جنگ بندی کی شرائط کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے ۔ یہ جنگ بندی امریکی کاوشوں سے ممکن ہوسکی ہے ۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی شام میں 30 گھنٹے قبل ہی جنگ بندی نافذ ہوئی تھی اور اب اس کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا ہے ۔ شامی ڈیموکریٹک فورسیس نے ہفتہ کو امریکی نائب صدر مائیک پنس سے فون پر بات کی جنہوں نے ترک صدر رجب طیب اردغان سے بات چیت کی تھی ۔ کرد افواج نے امریکی نائب صدر پر زور دیا کہ وہ پانچ دن کی جنگ بندی نافذ کرنے کی ذمہ داری قبول کریں اور اس سلسلہ میں ضرورت پڑنے پر ترکی سے بات چیت کریں۔