نئی دہلی: شمالی دہلی میں جمعہ کو چار عارضی دکانوں میں آگ لگ گئی، فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق، کشمیری گیٹ کے قریب چابی گنج چوک میں ایک دکان میں آگ لگنے کے بارے میں دوپہر تقریباً 1.49 بجے اطلاع موصول ہوئی اور جملہ چار فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ پر پہنچایا گیا۔ کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔