شمالی عراق میں پی کیکے کے 5دہشت گرد ہلاک

   

بغداد : شمالی عراق کے علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کا فضائی کارروائی میں صفایاکر دیا ۔وزارت قومی دفاع کے بیان میں کہا ہے کہ ہماری بہادر ترک مسلح افواج شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، شمالی عراق کے علاقے غارا میں شناخت کیے گئے پی کے کے کے 5 دہشت گردوں کو ایک فضائی کارروائی میں مارا گیا ۔