شمالی غزہ پر اسرائیل کا حملہ87فلسطینی جاں بحق

   

غزہ پٹی : شمالی غزہ پٹی کے کئی مکانوں پر کل رات اور اتوار کو اسرائیلی حملوں میں 87 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے یہ بات بتائی۔ بیت لاھیا میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔ یہ وہ ٹاؤن ہے جو تقریباً ایک سال قبل اسرائیل کی زمینی کارروائی کا پہلا نشانہ بنا تھا۔ اسرائیلی حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکہ ان خفیہ دستاویز کے غیر مجاز اجرا کی تحقیقات کررہا ہے، جن میں اسرائیل کے ایران پر حملہ کا ذکر ہے۔ 3 امریکی حکام نے یہ بات بتائی۔ چوتھے عہدیدار نے کہا کہ کاغذات درست لکتے ہیں۔ کاغذات کے بموجب اسرائیل ایران پر حملہ کیلئے اپنے فوجی آلات کو حرکت میں لارہا ہے۔امریکی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی ۔

لبنان میں اسرائیلی حملے میںمہلوکین کی تعداد 2448 ہوگئی
بیروت: لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 2,448 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسرائیل۔حزب اللہ تنازع کے آغاز سے اب تک 11,471 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ لبنانی وزراء کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے ۔