شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ

   

جموں : فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے چہارشنبہ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے پونچھ اور راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا او روہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔بتادیں کہ پونچھ کے بھاٹہ دوڑیاں جنگلی علاقے میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے بدھ کے روز پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔