شمالی کوریا ایٹمی تجربہ کی تیاریوں میں: امریکہ

   

سیول : امریکی و جنوبی کوریائی اہلکاروں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ شمالی کوریا سن 2017 کے بعد پہلی مرتبہ جوہری تجربہ کرے۔ دو امریکی اہلکاروں نے روئٹرز کو بتایا کہ پنگیری جوہری سائٹ پر ایسے آثار دکھائی دے رہے ہیں کہ جیسے کسی آزمائش یا جوہری تجربے کی تیاری جاری ہے۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق جوہری تجربات کے لیے استعمال کی جانے والی ایک سرنگ میں حالیہ دنوں میں اضافی سرگرمیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے اس موقع پر جوہری تجربہ، خطے کی سلامتی اور سیاسی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔