پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کی آٹھویں کانگریس کے موقع پر جمعے کو آک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ دارالحکومت پیونگ یانگ میں منعقدہ اس پریڈ میں ملکی اسلحے کی نمائش کی گئی، جس میں بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔ اس نمائش میں آسے بیلسٹک میزائل بھی دکھائی دیے، جو آبدوزوں سے فائر کیے جا سکتے ہیں اور جن پر جوہری ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کیلئے پیونگ یانگ کا جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام باعث فکر ہے۔