پیانگ یانگ۔ 11اکتوبر (یو این آئی) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن غیر معمولی فوجی پریڈ کے دوران تباہ کن جوہری ہتھیار منظر عام پر لے آئے جس سے دنیا حیران رہ گئی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے بڑی فوجی پریڈ کی صدارت کی جس میں جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی۔ سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق جمعے کی رات منعقد ہونے والی اس پریڈ میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے قیام کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ فوجی پریڈ میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ، سابق روسی صدر دمتری میدویدیف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ٹو لام مہمان خصوصی تھے ۔