شمالی کوریا کے میزائل تجربات، امریکہ،جاپان، جنوبی کوریا کا مشترکہ بیان

   

واشنگٹن؍ ٹوکیو؍ سیول۔ تینوں ممالک کے مشترکہ بیان کے مطابق شمالی کوریاکے نیوکلیر اورمیزائل پروگرام سے متعلق خدشات شیئرکئے گئے، شمالی کوریا کو نیوکلیر ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے سہ فریقی تعاون پراتفاق کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریاسے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدکرانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ آئندہ اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر بات چیت کا فیصلہ کیا تھا۔