شمالی ہند میں ہلکی بوندا باندی

   

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے حصوں میں جمعرات کو پنجاب ، ہریانہ اور دہلی میں ہلکی اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی جس کے ساتھ گرمی کی شدید لہر میں کمی آئی۔ دوسری طرف راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد گھٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔