صنعاء، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں سرحد کے قریب مارکٹ پر حملے میں 10 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ۔جمعرات کو اقوام متحدہ کے افسر نے یہ اطلاع دی۔یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ہیومن کوآرڈینیٹر ، لیز گرانڈے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ‘‘یہ حملہ ایک ہفتہ بعد ایک ایسے ہی واقعے کی وجہ سے ہوا ،جس میں اسی مقام پر 10 شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔’’الراکو بازار پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ گرانڈے نے کہا ’’اس حملے میں متعدد ایتھوپین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اس کا انکشاف ہونا ابھی باقی ہے ۔بیان کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 20 ہزار 600 سے زیادہ پناہ گزین یمن آئے ہیں۔بہت سارے افریقی پناہ گزین اپنا ملک چھوڑ کر یمن آئے تھے ، جو بعد میں ملازمت کی تلاش میں سرحد پار کرکے سعودی عرب چلے گئے ۔اہم بات یہ ہیکہ الراکو بازار مونابیہ ضلع میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔