شمال۔مشرقی دہلی میں زندگی معمول کی طرف،تاحال 34 اموات

   

دہلی ۔27 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )فساد متاثرہ دہلی میں حالات معمول کی طرف لوٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بابر پور،موج پور، جعفرآبا اور سلیم پور میں آج صبح سڑکوں پر گاڑیاں نظرآئیں۔تاہم دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔بس اور میٹرو خدمات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ امن و امان کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔فساد متاثرہ دہلی میں حالات معمول کی طرف لوٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بابر پور،موج پور، جعفرآبا اور سلیم پور میں آج صبح سڑکوں پر گاڑیاں نظرآئیں۔تاہم دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔بس اور میٹرو خدمات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ امن و امان کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر پرخاص نگاہ رکھی جارہی ہے۔ادھر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال امن بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔شمال مشرقی دہلی کی صورتحال پر اجیت ڈوبھال مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس درمیان تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔راجدھانی دہلی کے مشرقی علاقے میں دو دن کے تشدد کے بعد اب ماحول بہتر ہو رہا ہے۔ دہلی میں بھڑکے تشدد میںپر قابو پانے کیلئے پولیس نیدیر رات تک فلیگ مارچ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے چپے۔چپے پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔