شمس آباد ایئرپورٹ پر خاتون کمانڈوس کی تربیت

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ پر 15 ایلائٹ خواتین کمانڈوز کو چار ہفتوں کی کوئیک ری ایکشن ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین کو سخت تربیت میں مخصوص فائرنگ کی تکنیک، ہوا بازی کے ماحول کے منفرد چیالنجوں کے لئے تیار کردہ جدید جنگی مہارتیں شامل تھیں۔ یہ تکنیک مسافروں کی حفاظت کو برقرار رکھتے ہوئے تیز، درست اور موثر ردعمل کو یقینی بنائی ہیں۔ خواتین کمانڈوز اب مدد کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے اپنی خدمات کو چوبیس گھنٹے جاری رکھیں گی۔ یہ ایک تعیناتی ہی نہیں ہیں بلکہ یہ ایک طاقت مساوات اور غیر متزلزل چوکسی کا ثبوت ہے جو شمس آباد ایئرپورٹ میں مسافرین کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ (ش)