شمس آباد۔ /5 ستمبر، ( سیاست نیوز) اکسائیز عہدیداروں و شمس آباد پولیس نے شمس آباد ایر پورٹ پر 12 لاکھ روپئے مالیتی شراب ضبط کرلی۔تفصیلات کے بموجب محکمہ اکسائیز کو اطلاع ملی کہ گوا سے حیدرآباد کو شراب فلائیٹس سے منتقل کی جارہی ہے جس پر اکسائیز عہدیداروں نے ایرپورٹ میں تلاشی کیلئے اجازت حاصل کی اور شمس آباد پولیس کی مدد سے رات دس بجے سے صبح 2 بجے تک گوا سے آنے والی فلائیٹس کی چیکنگ ایرپورٹ کے آمدی پوائنٹ پر کی جس میں 12 مقدمات درج کرکے 415 شرا ب کی بوتلیں (NDPL) گواشراب کو جو 352.68 لیٹر شراب ضبط کرلی جس کی مالیت 12 لاکھ سے زائد بتائی گئی۔