شمس آباد ایرپورٹ پر سہ روزہ اتیتھی دیوبھوا 2024 کا آغاز

   

شمس آباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے اتیتھی دیوا بھوا 2024 کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ میں تین روزہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ مسٹر پردیپ پنکیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہر مسافر ہماری ریاست کا مہمان ہے ۔ ہماری ریاست کو آنے والے ہر مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جانا چاہئے ۔ کیاب ڈرائیورس اس میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد ٹیکسی ڈرائیورس کو انکی مہارتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مہمان نوازی اور سفری تجربے کو فراہم کرنا ہے ۔ THMMICEE چیرپرسن محترمہ راکھی کنکریا نے کہا کہ ان کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہم 1000 کیاب ڈرائیورس کو بااختیار بناتے ہوئے سفری تجربہ اور مہمان نوازی کی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ مسٹر سریش کمار سنگھل صدر ایف ٹی سی سی آئی نے کہا کہ اتیتھی دیوبھوا 2024 کے تحت سیاحتی تجربہ کو بڑھانا ہے ۔ ریاست کو آنے والے سیاحوں کو بہترین تجربہ حاصل ہوسکے ۔ افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد کیاب ڈرائیورس نے شرکت کی ۔ اپولو میڈیکل ٹیم نے CPR ٹریننگ بھی انجام دی ۔ جس سے کسی بھی اہم وقت میں مسافر کی جان بچانے میں کیاب ڈرائیورس بھی اپنا رول ادا کرسکے ۔ شمس آباد ایرپورٹ کے علاوہ نامپلی ، کاچی گوڑہ ، ایم جی بی ایس ، سکندرآباد ، جوبلی ہلز ، ایرا گڈہ بس اسٹاپس پر تربیتی پروگرام کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے اجازت حاصل کر کے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر QR کوڈ بھی متعارف کیا گیا جس سے سیاحتی سفر کو آسان اور حفاظتی انتظامات کو آسان بنایا جاسکے ۔۔