حیدرآباد 24 مارچ ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ کے 23 مارچ کو 18 سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ ان 18 سالوں میں ایرپورٹ نے کئی سنگ میل کو پار کرکے پوری دنیا میں ایک اپنا مقام پیدا کیا ہے ۔ 18 برس میں شمس آباد ایرپورٹ نے 100 سے زائد منزلوں پر سفر کرتے ہوئے لاکھوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ نے اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر کرتے ہوئے ہر شعبے میں انعامات و ایوارڈز حاصل کررہے ہیں اور تلنگانہ کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ شمس آباد ایرپورٹ جسے جی ایم آر گروپ چلا رہا ہے ۔ ہر سال نئی ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ مسٹر پردیپ پنکیر سی ای او GHIAL نے 18 سال کی تکمیل پر تمام اسٹاف ممبرس ، ایرلائنس ، سیکوریٹی ایجنسی اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔۔ ش