شمس آباد میونسپلٹی میں قبرستان ، پارک اور ڈمپنگ یارڈ کی نشاندہی

   

شمس آباد ۔ /13 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل کمشنر نے میونسپلٹی میں قبرستان، پارک اور ڈمپنگ یارڈ کیلئے اراضی کی نشاندہی کرلی ہے ۔ میونسپل کمشنر چامنڈیشوری نے بتایا کہ شمس آباد تالاب کے قریب اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جو شمشان گھاٹ کیلئے مختص کی جائے گی اور آر بی نگر میں پارک کی تعمیر کیلئے اور کوتوال گوڑہ میں ڈمپنگ یارڈ کیلئے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ شمس آباد میونسپلٹی کے لئے ڈمپنگ یارڈ بے حد ضروری تھا جس کے لئے اعلیٰ عہدیداروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسے مختص کردیا جائے گا ۔ کچرے کی صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شمس آباد میں جو بھی مسائل ہوں گے ۔ انہیں حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔