زخمی محمد خلیل اور سعدیہ سلطانہ کی حالت تشویشناک، 7 سالہ شیزاروج معمولی زخمی
شمس آباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل کے علاقہ سات امرائی میں ڈی سی ایم کی ٹکر سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد خلیل احمد 16 سال، سعدیہ سلطانہ 14 سال اور 7 سالہ شیزاروج شاستری پورم سے اسکوٹی پر شمس آباد آرہے تھے کہ ایک تیز رفتاری ڈی سی ایم گاڑی رانگ سائیڈ سے آکر انہیں ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوراً شمس آباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ شیزاروج کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ خلیل احمد اور سعدیہ سلطانہ شدید زخمی ہوئے۔ ان کے پیر اور سرپر گہرے زخم آئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سعدیہ سلطانہ ایس ایس سی کا آخری امتحان لکھ کر گھر واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی گھر والوں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سڑک پر کافی دیر تک ٹریفک میں خلل رہا۔ اطلاع کے بعد خاندان اور محلہ میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔ ش