شمس آباد میں دھماکو مادے سے لدی ویان ضبط ، 3 گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /28 اگسٹ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (آر جی آئی) پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھماکو مادے سے لدی ڈی سی ایم ویان ضبط کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر آر جی آئی راما کرشنا کے بموجب بھونگیر سے اے پی کے ضلع مدن پلی جانے والی ویان کو پولیس نے ٹول گیٹ پرروک کر تلاشی لی جس میں موجود ممنوعہ دھماکو مادہ سوڈیم نائیٹروجن کے بھاری ذخیرہ کو ضبط کرلیا ۔ یہ دھماکو مادہ عام مارکٹ میں فروخت پر امتناع ہے لیکن بعض افراد کی جانب سے اسے منتقل کیا جارہا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دھماکو مادہ کی منتقلی کی اطلاع پہلے ریاستی انٹلیجنس کو موصول ہوئی تھی جس نے ایرپورٹ پولیس کو آگاہ کیا تھا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 1000 کیلو سے زائد سوڈیم نائیٹروجن ضبط کرتے ہوئے شیخ قادر ، راجکمار اور رویندر کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔