شمس آباد میں واقع مندر میں سرقہ

   

Ferty9 Clinic

مندر اور پولیس اسٹیشن میں دس قدم کا فاصلہ
شمس آباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں رورل پولیس اسٹیشن سے دس قدم کے فاصلہ میں واقع مندر میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ پولیس اسٹیشن کے پچھلے حصہ میں گلہ پلی روڈ کی مندر میں مورتیوں کے اطراف کے طلائی زیورات اور ہنڈی جو ایک بھری ہوئی تھی اس کے علاوہ ایک اور ہنڈی جس میں بھی کافی رقم تھی نامعلوم سارقین نے سرقہ کرلیا ۔ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں جب مندر میں پجاری داخل ہوا تو مندر کا قفل ٹوٹا ہوا تھا شمس آباد آر جی آئی اے پولیس میں شکایت کی گئی ۔ جس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔