شمس آباد میں چٹ فنڈز دھوکہ دہی کا معاملہ ۔ پولیس میں شکایت درج

   

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی اے پولیس میں چٹ فنڈ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سریندر مدیراج اور اس کی بیوی کویتا ساکن شمس آباد گزشتہ کئی سالوں سے چٹ فنڈز کا کاروبار کررہے تھے ۔ دونوں نے تقریبا 15 دن پہلے اپنے موبائل فونس بند کردئے اور گھر کو مقفل کرکے دوسرے مقام منتقل ہوگئے ۔ دونوں کے پاس کئی افراد نے چٹ فنڈ کی رقم جمع کی ہے ۔ سرینواس نے شمس آباد آرجی آئی اے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سریندر کے پاس چٹ فنڈ کی رقم جمع کررہا ہے اور اس نے اب تک اٹھارہ لاکھ روپئے جمع کئے اور جولائی میں رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا اور اب جب بھی اسے رقم پوچھی جاتی وہ ٹال رہا تھا اب وہ اپنا گھر بند کر فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس نے شکایت درج کرلی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ مقامی افراد جن میں مسلمانوں کی اکثریت نے بتایا کہ ان کی بھی چٹ فنڈ کی رقم لے کر فرار ہوگیا اور فون مسلسل بند آرہا ہے ۔ عوام کے مطابق یہ رقم لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہیں جو سریندر لے کر فرار ہوگیا ہے ۔۔