شمس آباد چوراہے پر کانگریس کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج

   

شمس آباد :۔ شمس آباد چوراہے پر کانگریس نے جی او 131 کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں چیوڑلہ سابق رکن پارلیمنٹ کنڈہ ویشویشور ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنا خزانہ بھرنے کے غرض سے غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے ۔ پہلے سے ہی عوام کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں اور غریب افراد فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ ایسے میں ٹی آر ایس حکومت LRS G.O 131 اسکیم کو عمل میں لا رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً جی او 131 سے دستبرداری اختیار کرے اور غریب طبقہ کو مفت میں LRS کرے جس سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا ۔ شمس آباد میں کانگریس قائدین نے حکومت اور کے سی آر ڈاؤن ڈاؤن کے بھی نعرے لگائے ۔ اس موقع پر نرسمہا ریڈی ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر ، پرکاش للت یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری ، گڈم شیکھر یادو ، کانگریس منڈل صدر ، سنجے یادو میونسپل صدر ، سریدھر یادو ، پرمیش ، ببلی کشٹیا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔