شمس آباد کے رالہ گڈہ میں کم عمر لڑکی کی نعش سے سنسنی

   

حیدرآباد۔/15 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالا گڈہ میں ایک کم عمر لڑکی کی نعش دستیاب ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو رالا گڈہ علاقہ میں پھینک دیا گیا۔ لڑکی کے قتل کے واقعہ اور نعش دستیاب ہونے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے زبردست احتجاج کیا۔ لڑکی چار دن سے لاپتہ تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف زاویوں سے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کیا گیا یا پھر کسی خاندانی دشمنی کے سبب واردات انجام دی گئی، پولیس ان زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ع